حکومت کی جانب سے میڈیا ورکرز اورصحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی

حکامت پاکستان نے پاکستان بھر کے صحافیوں کی بھر پور مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا گس کے لیے پاریمنٹ سے صحافیوں کے تحسظ کا بل پاس کیا گیا ہے نواز دورحکومت میں صحافیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوتی تھیں کہ انہیں کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں اسی طرح کی شکایات کرونا وبا کے دوران موجودہ حکومت کے دور میں بھی سننے کو ملتی رہیں

آج وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پی ایف یو جے ورکرز کے صدر سینئر صحافی پرویز شوکت اور جرنلسٹس پینل کے بانی چیئرمین سینئر صحافی فاروق فیصل خان کے وفد سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کا ایک عملی قدم ہے۔

مزید برآں، وزیر نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے مسائل کا سامنا ہے اور جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی منظوری سے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہو گا۔

دریں اثناء پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سمیت پارلیمنٹ کے تمام حکومتی ارکان کی کاوشوں کو سراہا۔

۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا