حکومت کا 9 مئی کو خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

گزشتہ سال 9 مئی کو پاکستان کی تاریک کا بدترین واقعہ پیش آیا تھا جب تحریک انصاف کے کارکنوں نے فوجی اداروں کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پھر یہ احتجاج ہنگامہ آرائی میں بدلا اور حالات اتنے خراب ہوئے کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی معاملات کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہے – پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو دی گئی گئی کال کے جوا ب میں حکومت نے اپنا بیانیہ دینے اور ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم ،اہم پالیسی بیان بھی دیں گے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے۔تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ “بے حرمتی ان کی گوارا نہیں, ہونے دینا اب دوبارہ نہیں” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔9مئی کو وفاقی کا بینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا جا ئے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں بھی شہدا ءسے یکجہتی کا اظہار کیا جا ئے گا۔ کابینہ 9 مئی کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی بھی منظوری دے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میں کیا فیصلے کیے جاتے ہیں تمام قوم کی نظریں اس کنونشن پر مرکوز ہیں –

Related posts

داتا سرکار کے عرس کے موقع پر لاہور میں 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

یکم مئی کو پورے ملک میں چھٹی ہوئی ؛مگر مزدور کام پر لگے رہے

25 مارچ : وہ دن جب کپتان نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایاتھا