حکومت کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاریہے جس میں و فاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے ایسی قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس کے اختیارات محدود کردیے جائیں گے – اایسا قانون بنایا جائے گاجس کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے فل کورٹ کو ہوگا ۔

 

ایک نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ان مجوزہ قوانین کی منظوری لی جائے گی اور پھر آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔مگر کیا سپریم کورٹ حکومت کے بنائے اس قانون کو تسلیم کرے گی یہ بڑا سوال ہے کیونکہ ھکومت کو آئینمیں تبدیلی کے لیے دو تہائی کی اکثریت درکار ہے جو حکومت کے پاس نہین ہے اس لیے سپریم کورٹ باآسانی اس فیصلے کو مسترد کرسکتی ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ