حکومت کا غریب کو آ ٹے اور پیٹرول میں ریلیف دینے کا فیصلہ

غریب کی مشکلات کو دیکھتے ہوئےحکومت نے غریب کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے -غریب عوام کو رمضان میں آٹے کی فری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پرلاہور میں عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے -وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں لے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔

 

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے متعلق مصدق ملک کا کہناتھا کہ وہ شخص جس کے ہاتھ میں سلیکٹڈ زدہ دھاندلی کا کوئی کاغذ دیا گیا تھا کہ اس ملک کے غریب لوگوں کی حفاظت کرنا، وہ کہہ رہا ہے کہ ان سب کی ایسی کی تیسی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم صاحب سے درخواست کی کہ یہاں تو دو ملک ہیں، امیر کا الگ اور غریب کا الگ، جس پر انہوں نے کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جا ؤ۔ ہماری پارٹی کے لیڈر نواز شریف صاحب نے بھی وزیراعظم کو کہا کہ اگر دو ملک ہیں تو غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاو

 

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیرف الگ کرکے غریب کا بل اور امیر کا بل علیحدہ کردیا۔ ہماری قیادت نے کہا کہ ایک غریب آدمی جو گیس استعمال کررہا ہے اس کا پاکستان علیحدہ کردو، آج کے بعد وہ ایک چوتھائی بل ادا کریں گے۔ امرا کی بھی ہم عزت کرتے ہیں لیکن اس بار وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گے، اور وہ پیسے جمع کرکے ہم ان غربا کو گیس دیں گے- وزیرمملکت مصدق ملک نے بتایا کہ وزیراعظم اور نواز شریف نے کہا کہ آپ غریب اور امیر کا پیٹرول بھی علیحدہ کریں ۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم پیش کی گئی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غریب کا پیٹرول کا خرچ کم کردیا جائے گا۔ حکومت غریب کے پیٹرول کی قیمت کم کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ باتیں صرف الیکشن کے لیے ہیں یا واقعئی ان پر عمل درآمد بھی ہوتا ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور