حکومت کا جوابی وار : تحریک انصاف کے 35 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور

مسلم لیگ نون نے آج تحریک انصاف کو ایک بڑا سرپرائز اس وقت دیا جب سپیکر نے تحریک انصاف کے 35 سرکردہ ممبران کے استعفے منظور کرلیے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کر نے کی تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،، شہریار آفریدی ، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنا اللہ خان مستی خیل ،صداقت علی خان، نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان ،غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں ۔ بڑے ناموں میں حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی