حکومت کا جوابی وار ؛ چیف جسٹس کو عہدے سے ہٹانے کی تیاری

چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق 8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور 9 کو بنیاد بنایا گیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ 8 ججز ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی ریفرنس میں شامل ہیں۔

 

 

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کو سماعت کیلئے مقرر کے اختیارات سے تجاوز کیا، انہوں نے پارلیمنٹ بل کی سماعت کیلئے غیر آئینی طور پر 8 رکنی بینچ تشکیل دیا۔ چیف جسٹس سماعت کیلئے بینچ کی خود سربراہی کر کے مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔اس کے علاوہ یہ خبر بھی گردش کرتی رہی کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت کو بھی کم کیا جائے -تاہم ابھی تک اس پر حکومت کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا –

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان