حکومت کا تحریک انصاف کے مذید 30ا ستعفے منظور کرنے کا فیصلہ

اگر پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے تو حکومت نے بھی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں سرپرائز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے -وفاقی حکومت کے مشورے پر سپیکر نے پہلے تحریک انصاف کے 30 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے اور اب مزید 30 کے قریب ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور شروع کردیا ہے –
نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے پی ٹی آئی کے مزید 30 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی کا 20 جنوری کو ہونے والا اجلاس 27جنوری کو طلب کیا ہے ، جب کہ آئندہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پروزیز اشرف جلد ہی پی ٹی آئی کے مزید 30ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کا استعفیٰ منظو رکیا تھا ، راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اہم اراکین اسمبلی کو شارٹ لسٹ کیا اور پھر ان کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے جن میں ، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شیخ رشید اور ان کے بھتیجا شیخ راشد بھی شامل ہے ۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان