حکومت کا آج سے پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں بند کرنے کا فیصلہ

دنیا بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کو مضر صحت قرار دے کر اس کے استعمال پر پابندی لگ چکی ہے مگر پاکستان میں یہی شاپر ہر دکان پر لٹکے نظر آتے ہیں یہ شاپر گٹروں میں پھنس کر سیوریج کا نظام خراب کرتے ہیں نالے بند ہوجاتے ہیں اور بدبو کا سبب بھی بنتے ہیں – پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے،صرف 75مائیکرون کے بیگز استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ وزیر مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی یہ پرانی عادات تبدیل کریں،حکومت پالیسی دیتی ہے، شہری اس کو اپنا تے ہیں، پلاسٹک موت ہے، یہ تلف نہیں ہوتا، جب پلاسٹک جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے،جب پلاسٹک زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں آج سے بند رہیں گی،پلاسٹک کی جو صنعت چلی وہ غیرقانونی ہوگی،سخت ایکشن لیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام کو سمجھنا ہوگا کہ سموگ پر ہر صورت قابو پانا ہے،کسانوں کو سبسڈائزڈ مشینری فراہم کررہے ہیں،زمینداروں نے مشینری کی فراہمی کے باوجود باقیات کو نذرآتش کیا۔اب اگر حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے تو یہ ضروری ہے کہاس پر عمل درآمد بھی کروائے ورنہ پھر میڈیا پر تنقید ہوگی کہ حکومت جو بھی فیصلے لیتی ہے وہ پریس کانفرنس تک محدود ہوتے ہیں -یہ اچھا قدم ہے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے –

Related posts

لاہور ہائی کورٹ کا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم

مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ تیز آندھی کے سبب 3 کلومیٹر تک پھیل گئی

پلاسٹک کے شاپرز استعمال کرنے والے شہریوں پر بھی جرمانے کا فیصلہ