لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومت کے پاس آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے علاوہ کووئی دوسرا آپشن نہیں ہے اسی لیے آج پھر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا -مگر کیا یہ عدالت کی توہین ہوگی یا پھر حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کرکے اس حکم کو معطل کروانےکی کوشش کرے گی یہ دیکھنا ابھی باقی ہے –
اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی تقریبا 8 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق آئی ایم ایف کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کروائی جائے گی۔ اس کے علاوہ عوام کو فیول ایڈجسمنٹ پرائس کی صورت میں مذید قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی -سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ الگ سے ہو گا۔وزیراعظم کی اجازت سے آئی ایم ایف کو آج سرکلر ڈیٹ کا نیا پلان دیا جائے گا، سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہو گا۔ بجلی کے لائن لاسز میں بھی کمی لائی جائے گی جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بھی پلان ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک، دو روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے جائزے کی کامیابی کیلئے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔