حکومت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کے بعد غریب مزدوروں کے لیے بھی مزدور کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے – پرویز اہلی کی حکومت کے اس فیصلے سے 12 لاکھ غریب مزدور اور پنجاب سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ 6.8 ملین ورثاء مزدور کارڈ سے مستفید ہوں گے۔مزدور کارڈ کو ڈیبٹ کارڈ اور شناختی کوڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ کارڈ سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے ساتھ ساتھ صوبے بھر کے اندراج شدہ نجی ہسپتالوں میں بھی قبول کیا جائے گا۔
https://twitter.com/Fsdptiofficial1/status/1607372448059789315
پنجاب مزدور کارڈ سے ورکرز کیلئے دکان داروں اور سٹورز پر ناصرف کارڈ سوائپ کرنے کی سہولت ہو گی بلکہ مزدور کارڈ سے مختلف تجارتی مقامات پر رعائت بھی حاصل ہو گی ۔
اس اقدام کا مقصد مزدوروں کو صحت، تعلیم اور مالی طور پر مستحکم کرنا ہے۔ pic.twitter.com/vLwR3AS62j— PTI Sialkot (@PTIOfficialSKT) December 26, 2022
مزدور کارڈ کو صحت سہولت کارڈ اور مختلف سرکاری قرضوں کی اسکیموں سے منسلک کیا جائے گا۔مزید یہ کہ اس اقدام کے تحت 1.2 ملین کارکنوں کے بینک اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔ مزدور پنجاب مزدور کارڈ کے ذریعے انڈسٹریل ورکرز ہاؤسنگ سکیموں اور اخوت سے مستفید ہوں گے۔اس کے علاوہ کئی دیگر فوائد بھی ہوں گے جیسے کہ 30 فیصد تک ڈسکاؤنٹ جو 130 سے زائد کمپنیوں کی مصنوعات پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزدوروں کو ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے ریلوے، اسٹورز اور پرائیویٹ اسکولوں میں بھی رعایت فراہم کی جائے گی۔