حکومت پنجاب کا 11 نئے ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلان

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بدھ کو میو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار بھی دورے کے دوران وزیر کے ہمراہ تھے

صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا، “حکومت میو ہسپتال میں اچھے معیار کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ یاسمین راشد نے مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر کنگ ایڈورڈ کالج کے وائس چانسلر اور میو ہسپتال کے ایم ایس کی تعریف بھی کی ۔ انھوں نے صفائی کے انتظامات تسلی بخش قرار دیے ۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب میں 11 نئے ہسپتال بنا رہی ہے۔ ضروری ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مریضوں کی خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ہم لوگوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا