وزیر خزانہ اور ریونیو شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
وہ جمعرات کو اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ سکیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کے غریب طبقات کے لیے ایک اہم دن ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قرضے ان لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے جن کی بینکوں تک رسائی نہیں ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو بلا تفریق قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کے خوابوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عزت نفس کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کسانوں کو بلا سود قرضے اور “اپنا روزگار” اور “اپنا گھر” اسکیموں کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 300 شہروں میں چار ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔
)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی شرکت کی۔