حکومت پاکستان کا عیاش ،اوباش اور بدمعاش افراد کو نکیل ڈالنے کا منصوبہ

پاکستان میں متعدد عصمت دری کے مرتکب جنسی مجرموں کو کیمیکل کاسٹریشن کا کے ذریعے نامرد بنانے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کرلیا گیا اس طرح پاکستان میں بسنے والی خواتین اور فرشتوں جیسے بچوں کے لیے کھل فضا میں سانس لینے کی امید پیدا ہو گئی وہ والدین جن کے بچے اور بچیاں تعلیم یا روزگار کے کیے گھر سے باہر جاتے ہیں ان کو بھی اب کافی حد تک اپنے بچوں کی عزتوں کے تحفظ کا احساس پیدا ہوگا – بدھ کو قانون سازوں نے انسداد عصمت دری کی نئی قانون سازی کی جس کا مقصد سزاؤں کو تیز کرنا اور سخت سزائیں دینا ہے۔

یہ ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف عصمت دری میں حالیہ اضافے اور جنسی زیادتی کا شکار ہونے والوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے بڑھتے ہوئے مطالبات پر بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کے جواب میں آیا ہے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کرنی ہوں گی تاکہ عصمت دری کے مقدمات کی سماعت میں تیزی لائی جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ چار ماہ کے اندر ہو۔
اجتماعی عصمت دری کے مجرم پائے جانے والوں کو موت یا عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔
کیمیکل کاسٹریشن لیبیڈو یا جنسی سرگرمی کو کم کرنے کے لیے ادویات کا استعمال ہے۔ یہ جنوبی کوریا، پولینڈ، جمہوریہ چیک اور کچھ امریکی ریاستوں سمیت ممالک میں سزا کی ایک قانونی شکل ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سزا کو ناپسند کردیا تھا مگر اس ادارے نے ان بچوں ،بچیوں اور خواتین کے زخمون پر مرہم کی بجائے نمک چھڑکا تھا جو اس جنسی استحصال کا شکار ہوئے تھے اور ان میں سے کئی تو اب اس دنیا میں ہی موجود نہیں ہیں کیمیکل کاسٹریشن کی سزا گزشتہ
پاکستان میں جنسی زیادتی یا عصمت دری کے 3% سے بھی کم واقعات کے نتیجے میں سزا سنائی جاتی ہے ۔

زیادہ تر متاثرین تو اپنے اوپر ہونے والے اس تشدد کو اپنے گھر والوں کے سامنے بھی بیان نہیں کرپاتے اور ساری زندگی اس نہ کردہ گناہ پر پچھتاوے کی زندگی گزارتے ہیں

بعض بچیاں یا خواتین تو اپنی جان کی قربانی دیکر دوسروں کے گناہ کا ازالہ کرتی ہیں حکومت نے یہ بہت اچھا قدم اٹھایا ہے اس سے یہ بھیانک جرم کرنے والے کو بھی تاحیات یہ خوف تو رہے گا کہ اگر وہ پکڑا گیا تو باقی زندگی کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے گا
۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور