حکومت پاکستان کاقومی دھارے میں شامل ہونے والے تحریک طالبان کے ساتھ مزاکرات کا عندیہ

پاکستان کی حکومت اور افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان کے درمیان بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ اسلام آباد نے مبینہ طور پر پہلے مرحلے میں متعدد طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کے بدلے میں عسکریت پسند جنگ بندی کا اعلان کریں گے۔

پاکستان نے مبینہ طور پر پہلے مرحلے میں متعدد قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس سے طالبان عسکریت پسندوں کو ملک گیر جنگ بندی کا اعلان کرنے کی ترغیب ملے گی۔

قیدیوں کو اس سال یکم نومبر کو رہا کیا جانا تھا لیکن پھر کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے رہائی کے عمل میں تاخیر ہوئی، پھر انہیں 4 نومبر کو رہا کرنے کی بات ہوئی لیکن پھر کچھ وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں ہو سکا ۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں طالبان کے سرکردہ رہنماؤں محمود خان اور مسلم خان سمیت کچھ قیدیوں کو ان کی ممکنہ رہائی کے لیے افغانستان لے جایا گیا ہے۔ مسلم خان سوات طالبان کے ترجمان تھے۔ انہیں (مسلم خان) اور محمود خان کے ساتھ ساتھ طالبان کے کچھ سینئر رہنماؤں کو 2009 میں سوات میں سیکورٹی حکام نے ایک میٹنگ میں مدعو کیا تھا لیکن پھر انہیں واپس کر دیا گیا۔

یہ بھی اطلاعات تھیں کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان مولوی عمر بھی قیدیوں کی پہلی لسٹ میں شامل تھے جنہیں جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کیا جانا تھا۔ نہ تو پاکستانی حکام اور نہ ہی طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق کی۔ تاہم طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ قیدیوں نے 13 سال میں پہلی بار اپنے اہل خانہ کو فون کیا اور اپنی حفاظت کے بارے میں آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی طالبان نے ابتدائی طور پر پانچ سینئر عسکریت پسند رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہ پاکستانی حکومت پر اعتماد کرنے لگیں اور وہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ذرائع نے کہا، “پاکستانی حکام نے خود 102 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی، جن میں پانچ اہم رہنما بھی شامل ہیں تاکہ امن عمل کے نتائج برآمد ہو سکیں”۔

ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کو پاکستان کی مختلف جیلوں سے اکٹھا کر کے شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ لے جایا گیا تھا جہاں ان کے افغانستان میں خوست منتقل ہونے اور بعد ازاں رہائی کے لیے افغان طالبان کے حوالے کیے گئے تھے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے