حکومت پانچ مہینے پورے کرلے تو بڑی بات ہے؛فواد چوہدری

ملک میں 8 فروری کے بعد جو حکومت بنی ہے اس پر سب کھل کر گفتگو کررہے ہیں اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ کے اپنے لوگ بھی حکومت کی تشکیل پر ناخوش ہیں اور سب کا یہی خیال ہے کہ یہ حکومت ایک ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی مگر عمران خان کو یقین ہے کہ 5 سے 6 ماہ میں اس حکومت کی سکت ختم ہوجائے گی آج اسی پر فواد چوہدری نے بھی مہت ثبت کردی -سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے موجودہ حکومت سے متعلق کہاہے کہ یہ حکومت پانچ مہینے پورے کرلے بڑی بات ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد ایک سوال ’’کیا اب بھی آپ کو گرفتاری کا خطرہ ہے؟کے جواب میں فواد چودھری نے کہاکہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے،4بار جیل سے ہو آیا ہوں۔سابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے،اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے،ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر ٹمپریچر نیچے نہیں آ سکتا۔مگر یاد رہے کہ ٹمپریچر بڑھانے میں جو چند پی ٹی آئی رہنما سب سے آگے آگے تھے فواد میاں ان میں سے ایک تھے -اور اسی وجہ سے اب آسانی سے ان کی جان نہیں چھوٹ رہی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی