حکومت نے پی ٹی آئی کی اعلان کردہ سکیمیں بند کر دیں

لاہور: موجودہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اسکیموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ رات نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) حکومت نے ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ اور ’’کامیاب جوان‘‘ اسکیموں کو بند کردیا ہے۔

یہ اسکیمیں پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت نے پاکستان کے بے گھر لوگوں کو 5 فیصد مارک اپ پر ہوم لون فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی تھیں۔ کامیاب جواب اسکیم کا مقصد بیروزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے فراہم کرنا تھا۔

Image Source: Oladoc

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کو 31 اگست تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جبکہ کامیاب جواب 15 جولائی تک بند کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حکومت نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بندش کا اعلان کیا اور 30 ​​جون کو نوٹس جاری کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے اور غریبوں کی بہتری کے لیے متعارف کرائی گئی متعدد اسکیموں کو ختم کردیا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ‘عمران خان کا 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ختم کر دیا گیا، غریبوں کے لیے میرا پاکستان میرا گھر سکیم ختم، نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان پروگرام، مفت احساس سستا راشن کارڈ اور پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کر دی گئی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور