حکومت نے پی ٹی آئی مارچ طاقت کے زور پر روکنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کو طاقت سے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافز کردی گئی ہے جبکہ پنجاب میں رینجرزکو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے درمیان تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یہ جلسہ لاہور اور کراچی میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد طلب کیا گیا تھا جس کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب اور ریاض پیرزادہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں اور اس سے یومیہ اجرت پر بھی اثر پڑے گا۔

اجلاس کے دوران حکومت نے فیصلہ کیا کہ ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر غیر قانونی سرگرمی کو روکا جائے گا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام راستے عوام کے لیے کھلے رکھے جائیں گے۔اجلاس کی تفصیلات کے مطابق کسی بھی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور دھرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔

Related posts

کسان اتحاد کی حکومت ایک بار پھر کو پھر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

کل راولپنڈی میں کیا ہوگا ؟ پوری قوم منتظر

کیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور جماعت کے احتجاج پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟