حکومت نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کا فیصلہ کیوں کیا؟

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام موجودہ مالیت کے نئے نوٹوں کی سیریز کو ڈیزائن اور جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ہر 15 سے 20 سال کے بعد بینک نوٹوں کی نئی سیریز متعارف کروانا مرکزی بینکوں کا ایک قائم عمل ہے، عام طور پر، ایک نئی بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں،سٹیٹ بینک اگلے 2 برسوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نئی سیریز کے اجرا ءکے بعد بھی موجودہ بینک نوٹ سیریز گردش میں رہے گی، موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کا کوئی بھی فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار لیا جائے گا۔ عوام جاننا چاہتی تھی کہ اس وقت نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے اورنئے سیکیورٹی فیچرز والے جدید ترین کرنسی نوٹ کا اعلان کیوں گیا ؟ اس کی ماہرین نے مختلف وجوہات بتا ئیں ہیں ۔ گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے گذشتہ روز پاکستان میں ہر مالیت کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے اور اُنکی جگہ نئے سکیورٹی فیچرز والے جدید ترین کرنسی نوٹ جاری کرنے کا جو اعلان کیا ‘ وفاقی وزارت خزانہ کے سابق عہدیداروں اور مالیاتی ماہرین کی طرف سے اس بارے میں مختلف آراء کا اظہار ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق کالا دھن کنٹرول کرنے کیلئے کرنسی ڈی مونیٹائزیشن کا امکان ہے ،دشمنوں کے ایجنٹ جعلی کرنسی پھیلا رہے ہیں‘ مہنگائی ‘ افراط زر بے قابو ہو رہا ہے۔اس کے بعد کافی امید پیدا ہوگئی ہے کہ اربون روپے مالت کے نوٹ اب مارکیٹ میں نکالے جائیں گے جنہیں سالوں سے بوریوں اور بریف کیسوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی