اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا۔
شہباز شریف کا نام ECL پر ڈالنا عمران صاحب کی ترجیح ہے،مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں .ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ECL پر ڈالو اور آٹا، چینی،بجلی،گیس،دوائی مافیاز اور اپنے ATMs کو آرڈینس لا کر NRO دیں عمران صاحب باتیں نہ کریں،اپنے نمبرز پورے کریں۔#باتیں_نہ_کرو_نمبر_پورے_کروpic.twitter.com/msjJZJNuCJ
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور قائم علی شاہ کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ کو روشن سندھ پروجیکٹ میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے جب کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات تھے۔
اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی ترجیح شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے نہ کہ ملک کی مہنگائی اور معیشت کو ٹھیک کرنا۔