حکومت نے سوات اور دیگر علاقوں میں قانون اور نظم پر بات چیت کے لیے جرگہ تشکیل دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوات، میران شاہ اور میر علی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مذاکرات کے لیے جرگے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے ان علاقوں میں احتجاج کرنے والے عوام کے نمائندوں سے مذاکرات کے لیے 16 ارکان پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا ہے۔

وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل جرگے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ جرگے میں صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

Image Source: The Express Tribune

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس معاملے پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو خط لکھ دیا ہے اور جرگے کا پہلا اجلاس (کل) جمعہ کو درانی ہاؤس بنوں میں ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم اور دیگر پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جرگہ کے اراکین مظاہرین کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور میر علی میں روڈ بلاک اور احتجاجی دھرنا ختم کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

جرگہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور این ڈی ایم کی رکن جماعتوں پر مشتمل ہوگا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور