حکومت ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال رہی ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال دیا ہے۔

ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ادائیگیاں وقت پر کی جائیں گی۔

image source: ProPakistaniایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ طریقے اپنا کر اقتدار میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک مختصر عرصے میں تمام مشکلات پر قابو پالے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ