حکومت غلطی کربیٹھی : شیخ رشید کو گرفتار کرکے ہیرو بنادیا

شیخ رشید کو آصف زرداری کے خلاف بیان دینے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا -مگر اب وہ جیل سے باہر آگئے ہیں اور وہ یہی چاہتے تھے کہ اس عمر میں جیل جاکر اپنی مقبولیت میں اضافہ کریں اور حکومت نے ان کی یہ خواہش پوری کردی آج جب شیخ صاحب جیل سے باہر آئے تو عوام کے استقبال نے ان کا سینہ چوڑا کردیا ان کے چہر پر فاتحانہ مسکراہٹ تھی -اس کے بعد انھوں نے کھل کر گفتگو بھی کی -انھوں نے پاکستان کے تمام نیشنل ٹی وی چینلز کو انٹرویو دینے اور ہر روز جمعے کے بعد لال حویلی میں پریس کانفرنس کرنے کی بات بھی کی –

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راولپنڈی غیر ت مندوں کا شہر ہے ، یہاں اصلی اور نسلی لوگ رہتے ہیں ، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دس دن سسرال رہ کر آ رہا ہوں ، ماضی میں سات سال جیل کاٹی ہے ۔

جیل سے باہر آ کر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے شہباز شریف کی حکومت میری نہیں ، ہم بھی یہ ہی کہتے تھے کہ ن اور ش ایک نہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے دن رات کام کرتا ہوں ، دن دن میں کام کیا کریں ، رات والے کام چھوڑ دیں ، اس حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کا برا حال کردیا ہے ، میں نے ماضی میں بھی برسر اقتدار لوگوں کو گرایا ، شہباز شریف کس کھیت کی مولی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میں اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ کر آیا ہوں ، اگر جیل بھر و تحریک کی کال آئے گی تو سب سے پہلے میں جیل جاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں دو دن مجھ پر بہت بھاری تھے ، میں بڑا آدمی ہوں ، میرا ظرف بڑا ہے ، معاف کرنا سب سے بڑی کوالٹی ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اب اس ملک کو صرف عدلیہ بچا سکتی ہے اور کوئی نہیں بچا سکتا ۔ عدلیہ کی حمایت میں ان کا بیان بتارہا ہے کہ آج شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے اپنا ناطہ ہمیشہ کے لیے توڑ لیا –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی