14
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر آج حملے کا مقصد وزیراعلیٰ کے انتخاب کو روکنا تھا۔
ہفتہ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ عدالت کی نافرمانی بھی ہے جس نے آج الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام میڈیا ہاؤسز کی مشاورت سے ایک جامع میڈیا فرینڈلی پالیسی وضع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔