حکومت بہترین چل رہی ہے اور پی ٹی آئی کے بغیر بھی چلےگی؛عرفان صدیقی

پاکستان کے سب سیاست دان اور سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کے نئے طرز سیاست سے بہت پریشان ہیں کیونکہ ان کے ہر کام کو سیاسی سطح پر ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جب کہ پی ٹی ائی سپورٹرز اس پر شادیانے بجاتے اور واہ واہ کرتے ہیں -اسی لیے حکومت میں موجود پارٹیوں کو بھی سمجھ نہیں ارہی کہ آخر اس کا حل کیا ہوگا ،ان باتوں کا اظہار آج اس سینئر مسلم لیگی رہنما نے کیا جنھوں نے چند روز قبل پی ٹی آئی کو مزاکرات کی دعوت دی تھی عرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف والے مذاکرات نہیں مقدمات سے نجات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں، ہم مذاکرت کرسکتے ہیں نجات نہیں دلاسکتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایوان میں کی گئی مذاکرات کی پیشکش سمجھ سے بالاتر ہے، دو دن میں پی ٹی آئی کے پانچ مختلف مؤقف سامنے آئے ہیں، ایک فوج سے تو دوسرا سیاستدانوں سے مذاکرات کا کہتا ہے، تیسرا کہتا ہے ن لیگ، پی پی یا ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوگی، یہ مذاکرات نہیں صرف مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی امور سمیت ایوان کے معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں، حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی چلےگی۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت بہترین چل رہی ہے اور ان کے بغیر بھی بہترین چلے گی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی