حکومت اور 13 رکنی اتحاد کا سپریم کورٹ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

آج حکومت اور پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا جس میں سپریم کورٹ کے ساتھ محاذ آرائی کا فیصلہ کرلیا گیا – وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات تاخیر کیس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنھوں نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ دیا تھا مگر عمران خان اور پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرلیا تھا اور عمران خان ایک ڈائری اٹھا کر اسی روز وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکل آئے تھے –

 

 

اجلاس کے دوران جب نواز شریف سے جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات التوا کیس پر مشورہ مانگا تو انہوں نے پی ڈی ایم جماعتوں کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کی تجویز دیدی۔ میں صاحب کا کہنا تھا کہ 3 رکنی بینچ میں ثاقب نثار کے زیر اثر لوگ موجود ہیں، ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں نے بھی

  رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا جس کی نوازشریف نے توثیق کر دی۔

 

ویڈیولنک کے ذریعے ہونے والے اہم اجلاس میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چوہدری سالک حسین، مریم نواز اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی بھی شریک ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی