حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان برف پگھلنے لگی : جلد معاملات حل ہونے کا امکان

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کو تصدیق کی کہ حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان کامیاب مذاکرات کے ایک دن بعد ، 350 ٹی ایل پی کارکنوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے کالعدم تنظیم کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا تھا جب اس گروپ نے گذشتہ ہفتے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور اس کے کئی کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔


ایک بیان میں وزیر داخلہ نے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ مریدکے روڈ کے دونوں اطراف کو ٹریفک کے لیےکھول دیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی میڈیا پریس کے دوران ہدایت کی تھی کہ کنٹینرز کو ایک طرف کرکے سڑکیں کھول دیں ، ۔


صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ تمام سڑکیں ، جو پہلے مظاہرین کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لیے بند کی گئی تھیں ، آہستہ آہستہ ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے مظاہرین اسلام آباد کی جانب نہیں بڑھیں گے اور منگل تک مریدکے میں رہیں گے۔

ٹی ایل پی کی قیادت کے ساتھ حکومتی مذاکرات کی تفصیلات دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ حکومت بدھ تک ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات واپس لے لے گی۔

رشید نے کہا ، “کالعدم تنظیم کے مذاکرات کار پیر کو صبح 10 بجے دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے وزارت داخلہ کا دورہ کریں گے۔”

وزیر نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف مقدمات واپس نہیں لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ، “میں نے سعد حسین رضوی سے ون آن ون ملاقات کی ،” انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قومی اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو نکالنے سے متعلق معاملہ اٹھائے گی۔

ٹی ایل پی کے کارکنوں کو “سیاسی کارکن” قرار دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت مذہبی گروہوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتی۔انھوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ تحریک لبیک کو حکومت نے کالعدم قرار دیا ہے انہیں بین نہیں کیا گیا اسی لیے وہ انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی