حکومت اور اپوزیشن کے درمیان انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ

آج سپریم کورٹ کے مشورے پر حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری رہا ۔ جس میں تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دے، اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے سیاسی تناؤ میں فوری کمی آئی گی۔

مذاکرات میں وقفے کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان سے رابطہ کیا اور دوران مذاکرات ہونے والی پیشرفت سے آ گاہ کیا، اس موقع پر عمران خان نے ہدایت کی کہ مذاکرات کو زیادہ طول نہ دیا جائے، مذاکرات کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔اس میٹنگ کے بارے میں اسحاق ڈار اور فواد چوہدری نے اطمینان کا اظہار کیا -تاہم عمران خان کا کہنا تھا کہ مزاکرات کے لیے ایک ہفتہ سے زیادہ کا وقت ہرگز نہیں دیا جائے گا اور اگر حکومت اکتوبر سے پہلے انتخابات کی بات نہیں کرتی تو ان مزاکرات کو یہیں ختم کردیا جائے پھر تحریک انصاف اپنا لائحہ عمل دے گی اور عوام سڑکوں پر اکر اپنا حق لیں گے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے