29

Image Source: BS
حکومت نے پبلک سیکٹر کے اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
ڈیجیٹل سسٹم اخبارات اور رسائل کی اشاعتوں کی تعداد کو جانچنے میں مدد دے گا۔

اجلاس کو مرکزی میڈیا لسٹ میں شامل اخبارات و رسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتہارات صرف باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات اور رسائل میں تقسیم کیے جائیں گے۔