حکمران ہوش کے ناخن لیں اورسپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں:مسرت چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے ختم ہوئی ہے اس کی مقبولیت کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے -یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کو توڑنے والے ناکام ہوگئے اور اب بہت سی جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اس سے تحریک انصاف کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا – تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے ایک سال میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوا ہے شاید اتنا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، جو یہ سو چ رہے تھے کہ عمران خان کو حکومت سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو جائے گی انہیں اپنی چال الٹی پڑ گئی ہے۔ایک سال میں پاکستانیوں کو مہنگائی بیروزگاری، تباہی و بربادی،لا قانونیت اور آئین شکنی کے سوا کچھ ملا، اللہ کے شکر گزار ہیں کہ رجیم چینج کے بعد پاکستانی ہجوم سے ایک قوم بن گئے اور آج اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں۔

 

 

تحریک انصاف کی ممتاز رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حالیہ ایک سال میں تحریک انصاف اور عمران خان کو جتنی مقبولیت بڑھی ہے اس کی گزشتہ سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ عمران خان کی نیت صاف ہے اس لئے کروڑوں عوام دہائیوں سے حکومتیں کرنے والے چوروں اورلٹیروں کی بجائے اپنے شاندار مستقبل کی امید میں پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ سپریم کورٹ کیخلاف جس طرح سازش پر اتر آیا ہے یہ انتہا ہے اور اس کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔ حکمرانوں کو مشورہ ہے اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اورسپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے مزاحمت کرنے کی بجائے انتخابات کی راہ ہموار کریں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی