حکمران اتحاد نےمیری کردار کشی کے لیے جعلی گندی ویڈیوز بنانے کا پروگرام بنا لیا ہے :عمران خان

سابق وزیر اعظم نےاداکار شان کو انٹرویو میںبتایا کہ میرے خلاف کرپشن کے کوئی شواہدنہ ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حکمران اتحاد نے میری ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے “جعلی ویڈیوز” بنانے کے لیے کمپنیوں کی خدمات حاصل کیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ مافیاز ہیں اس لیے یہ اس طرح کے حملہ کرتے ہیں کیونکہ یہ خاندان پچھلے 35 سالوں سے کرپشن میں ملوث ہیں۔ شریف خاندان پر ’’مافیا سیاست‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے عمران نے انکشاف کیا کہ ’’شریف خاندان عید کے بعد میرے خلاف مہم چلانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اب جب کہ عید ختم ہو چکی ہے، آپ دیکھیں گے کہ وہ پوری طرح سے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شریف خاندان قابل اعتراض مواد تیار کرنے کے لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کر کے سیاسی مخالفین کے کردار کشی میں ملوث ہونے کے لیے “جانا جاتا ہے ۔عمران نے کہا کہ اربوں روپے کی چوری کا جواب دینے کے بجائے شریف خاندان بے حیائی پر توجہ دے گاجمائمہ کا جرم کیا تھا؟ وہ میری بیوی تھی۔ اب ان کے پاس فرح خان ہے کیونکہ وہ بشریٰ بی بی کے قریب ہے۔

عمران کے یہ ریمارکس قومی احتساب بیورو (نیب) کی فرح کے خلاف “معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ غیر قانونی اثاثے جمع کرنے، منی لانڈرنگ اور کاروبار کے نام پر مختلف اکاؤنٹس کو برقرار رکھنے” کی روشنی میں سامنے آئے ہیں۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل