حنیف عباسی کی قومی اسمبلی میں اپنے ہی وزراء پر تنقید

قومی اسمبلی اجلاس �کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب نون لیگی ایم این اے پی ٹی آئی یا اپوزیشن کی بجائے اپنی ہی جماعت کے وزراء کے خلاف بونا شروع ہوگئے ن لیگی رکن حنیف عباسی اپنے ہی وزرا ء کے خلاف اسمبلی اجلاس میں عدم شمولیت پر پھٹ پڑے ۔

آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کوئی بھی وزیر اجلاس میں موجود نہیں تھا ،ن لیگی رکن اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے کہاں سپریم ہے بتائیں۔اجلاس شروع ہوگیا اور کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے جواب دیا کہ حنیف عباسی صاحب اطلاع آئی ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے سارے وزرا وہاں مصروف ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ سپیکر صاحب آپ کی بات مان لیتا ہوں آج کا دن چھوڑ دیں اس سے قبل اجلاسوں میں وزراء کی حاضری بتادیں ان میں سے کتنے وزراء نے کتنی بار اجلاس میں شرکت کی ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی