حنا ربانی کھر نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھال لیا۔

حنا کھر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے وزارت خارجہ پہنچیں تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

Power Dressing: Pakistan's Fashionista Foreign Minister
Image Source: Idiva

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی حنا ربانی کھر اس سے قبل فروری 2011 سے مارچ 2013 تک وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔ وہ سب سے کم عمر اور ملک میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور بھی رہ چکی ہیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور