حمزہ شہباز کی وزیراعلیٰ تعیناتی ہائی کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے ارکان خرید کر اپنے ارکان پورے کیے وہ غیر آئنی ہے اور اسی لیے آج انھوں نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے جو لاہور ہائی کورٹ نے منظور بھی کرلی ہے

پی ٹی آئی کی جانب سے حمزہ شہباز کے بطور وزیرا علیٰ پنجاب حلف لینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل درج کرائی گئی تھی جس پر پہلے رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا لیکن بعد میں اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ آج ہی سماعت کر ے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے آج حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف پی ٹی آئی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جو سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے دوسری جانب گورنر نے وزیراعلیٰ پنجاب عظمان بزدار کا استعفیٰ نامنثور کرکے انہیں کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور