حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کے سوال پر مریم گروپ کا ری ایکشن ؟

اگر پیٹی آئی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کھل کر عثمان بزدار کے مدمقابل کھڑے ہوگئے ہیں تو مسلم لیگ ن میں بھی مریم اور حمزہ میں اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے دونوں کی خواہش ہے کہ آنے والے وقت میں پارٹی کی قیادت وہ کریں اسی سلسلے میں مریم نواز کے حمائتی محنسن شاہنواز رانجھا نے ایک دلچسپ بیان داغ دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے  کو خارج از امکان قرار دے دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب بن رہے ہیں؟ اس پر محسن شاہ نواز نے  پنجابی کی مثال دیتے ہوئے کہا ” سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی”۔ (سارا گاؤں مر جائے پھر بھی میراثی چوہدری نہیں بن سکتا) 

محسن شاہ نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل بتائیں گے۔ آج سے ایک روز قبل حمزہ شہباز نے لیگی وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد حمزہ کے ترجمان نے ایک صحافی کے سوال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی