حمزہ شہباز ایک بار پھر ہنگامی طور پر دبئی سے وطن واپس لوٹ آئے

اس وقت میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ نواز شریف کو ایک بار پھر ملک کا نیا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ ہوگیا ہے یہ بات ان کے قریبی دوست اور نون لیگ کے قریب سمجھے جانے والے صحافی کررہے ہیں مگر عوام کا ایسا موڈ ہرگز نظر نہیں آرہا -نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی کی تاریخ دینے کے بعد نون لیگ سیاسی ہلچل پیدا کرنا چاہ رہی ہے تاکہ اپنے سوئے ہوئے ووٹرز کو جگا سکے شائید اسی مقصد کے لیے حمزہ شہباز کو کو کوئی ٹاسک سونپا گیا ہے – اورر اسی لیے حمزہ شہباز جو لندن جانے کے لیے اڑان بھر کر دبئی پہنچے تھے انہیں وطن واپسی کا کہا گیا اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے ، حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے قیادت کی ہدایت پر حمزہ شہباز بدھ کی صبح 5 بجے دبئی سے لاہور پہنچے، سابق وزیر اعلی چند روز قبل دبئی گئے تھے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا۔

نجی ٹی ٰ وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے حتمی اعلان کے بعد حمزہ شہباز کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پروگرام کے مطابق حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم بیٹھک میں شرکت کرنا تھی تاہم قیادت نے انہیں دبئی میں ہی رہنے کی ہدایت کی جس پر وہ لندن نہ جاسکے۔اب وہ وطن واپس پلٹے ہیں اس کا اندازہ ان کی سیاسی ملاقاتوں اور سرگرمیوں سے دو چار روز میں ہی ہوجائے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی