مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لاہو رسے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر مسلم لیگ نون یہ الیکشن جیت جاتی ہے تو وزیراعلیٰ کا امیدوار حمزہ ہو گا یا مریم نواز یہ فیصلہ تو نواز شریف ہی کریں گے -حمزہ شہباز بھی ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں –
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے بھی لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے – لیکن اس بار پہلی بار لاہور سے ان دونوں رہنماؤں کو الیکشن جیتنے کے لیے بہت جدوجہد کرنا ہوگی -کیونکہ لاہور میں پی ٹی آئی نے اپنا ووٹ بینک بہت بڑھالیا ہے -اور مہنگائی میں پسا نون لیگ کا ووٹر بھی ان کی کارکردگی سے بہت مایوس ہے اس کو پولنگ سٹیشن تک لانا آسان نہیں ہوگا –