حمزہ شہبازنے وزیراعلیٰ ہونے کا دعویٰ کردیا ؟:مریم کی مبارکباد

حکومت اور اپوزیشن عجیب وغریب قسم کی حرکات میں مصروف ہیں کبھی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کوسرپرائزدینے کے لیے نئے قانون متعارف کروارہی ہے اورادھر اپوزیشن اقتدار حاصل کرنے کی اتنی جلدی میں ہے کہ ان سے 10 دن بھی گزارنا مشکل ہوگیا ہے اسی لیے اب وہ پارلیمنٹ چھوڑ کر ہوٹل میں اجلاس بلانے لگے ہیں

اس اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی کیونکہ اجلاس پنجاب اسمبلی کے باہر منعقد ہوا اور اس میں صرف اپوزیشن کے قانون سازوں نے شرکت کی، کیونکہ اسپیکر پرویز الٰہی کے ساتھ ساتھ مک مکا کرکے ساتھ مل جانے والے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے اس کی صدارت نہیں کی۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی اجلاس کے مقام کی تبدیلی یا حمزہ کی “فتح” سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیاتھا اسلیے یہ سرکاری نہیں نجی نوعیت کا اجلاس تھا ۔ٹوئٹر پر مریم نے حمزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے الگ الگ گروپوں سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا۔

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کی ایم پی اے شازیہ عابد نے کی، جنہیں 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے 40ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئر مین مقرر کیا گیا تھا۔پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے قواعد وضوابط 1997 کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں پینل آف چیئرمین کا رکن اجلاس کی صدارت کر سکتا ہے۔ ۔

Related posts

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے لیے شیر افضل فیورٹ

اب آصف زرداری سے دوبارہ دوستی نہیں کرنا چاہتے؛سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا

سندھ میں اس بار وزراعلیٰ پیپلز پارٹی کا نہیں آرہا اور بلاول وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں؛ رہنما جے یو آئی راشد سومرو