حمزہ شریف کے حامی ایم -پی- ایز گلبرگ سے دوسرے ہوٹل منتقل

لاہور: اپوزیشن اور منحرف پی ٹی آئی ارکان کو فلیٹیز ہوٹل سے ائیر پورٹ کے قریب ہوٹل میں منتقل کردیا گیاجس کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگوں کے ہوٹل کے باہر احتجاج کے سبب ٹریفک جام ہورہی تھا اسلیے عوام کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مشترکہ اپوزیشن کے ایم پی اے گلبرگ ہوٹل سے نئے ہوٹل میں منتقل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقے میں واقع ہوٹل میں اپوزیشن کے ارکان کے لیے 150 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گلبرگ کے ہوٹل میں کافی جگہ نہیں ہے اور بڑا ہال نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں دوسرے ہوٹل میں شفٹ ہونا پڑا۔دوسری جانب حکمران اتحاد اور اپوزیشن اپنی اپنی نمبر گیم کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔ اسکے لیے اپوزیشن نے پی ٹی آئی کے مزید ارکان سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب اپوزیشن رہنماؤں نے پی ٹی آئی ارکان سے ملاقات کی تھی۔ دو روز قبل مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی جلسے میں حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے۔ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پی ٹی آئی کے بندے توڑے جائیں تاکہ اگلا الیکشن جیتا جاسکے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی