حمزہ شریف وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں : 5 رکنی لارجر بنچ فیصلہ کرے گا

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے اپنی ہی عدالت کے اس حکم کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

بنچ میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کا فیصلہ پی ٹی آئی کے قانون سازوں کی اس درخواست کے جواب میں کیا گیا جس میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ جسٹس جواد حسن کے فیصلے کو “غیر قانونی اور کیس کے حقائق سے بالاتر” ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں جسٹس جواد کی طرف سے اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب اور پاکستان کے صدر جیسے آئینی افسران کے خلاف دیے گئے ہتک آمیز ریمارکس” کو حذف کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی