حماس کے حملے کے آفٹر شاکس ؛اسرائیلی وزیراطلاعات مستعفی

حماس کے اتنے بڑے اور اچانک حملے نے اسرائیل کی 50 سال سے قائم برتری کو اڑا کر رکھ دیا – اپنے شہریوں کی ہلاکت ہونے کی وجہ سےدنیا بھر سے اسرائیل پر تنقید کی جارہی ہے -امریکہ نے بھی اپنے 25 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے -اب اسرائیل کو اس کا جواب دینا مشکل لگ رہا ہے اس کے اثرات اس کی حکومت پر بھی پڑ رہے ہیں آج اس سلسلے میں وزیراطلاعات گیلت ڈسٹل نے میڈیا کے سوالات کے ڈر سے استعفیٰ دے دیا –

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد نیتن یاہو کی کابینہ میں سے یہ پہلا استعفیٰ ہے اور ممکنہ طور پر مزید استعفے بھی آسکتے ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کے خاتمے کا باعث بھی ہوسکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کے اس کشیدہ اور نازک صورت حال میں اچانک مستعفی ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی گیلت ڈسٹل نے اپنے استعفے میں کوئی وجہ بتائی ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ حماس کے حملے کے دفاع میں بری طرح ناکامی اور عالمی سطح پر اسرائیلی فوج کی سبکی پر کابینہ میں اختلافات نے جنم لے لیا اور کمزور مخلوط حکومت ایک بار پھر مشکل میں آگئی ہے۔اس حملے کی وجہ سے اسرائیل کی اکانومی کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے اب اسے امداد کے لیے امریکہ ،انگلینڈ سمیت مختلف ممالک کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑیں گے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے