حماس کے پیرا گلائڈرز نے جس طرح اچانک اسرائیل پر حملہ کیا اس کی توقع اسرائیل کر ہی نہیں رہا تھا -اس دوران حماس نے اسرائیل پر 7ہزار کے قریب راکٹ حملے بھی کیے جس سے اسرئیل میں بسنے والے بہت سے افراد ہلاک و زخمی بھی ہوئے -لیکن سب سے زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ حماس کے زمینی حملے کے بعد حماس کے فوجی بہت سے اسرئیلی فوجیوں کو اپنے ساتھ یرغمال بنا کر بھی لے گئے -فلسطین کے علاقے غزہ مین حماس کے جنگجو اسرائیل پر حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجی اور شہریوں کو یرغمال بنا لیا جن میں فوجی جرنیل بھی شامل ہیں
حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
تفصیلات: https://t.co/5xhZNNLj7a#DailyJang#Hamas#Israel pic.twitter.com/tDLwqUi7Ww— Daily Jang (@jang_akhbar) October 7, 2023
آج صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمینی حملے کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، 700 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حماس کے جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنانے اور ان کی فوجی پوسٹ پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی –
جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے جنگجو حملوں کے دوران 50 اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو بھی یرغمال بنا کر ساتھ گئے ہیں۔عرب میڈیا نے یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی بنیاد پر کیا ہے تاہم اسرائیلی فورسز کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔لیکن جلد ہی ان کی ویڈیو بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے –