حماس اور اسرائیل کی جنگ میں شدت ؛210 فلسطینی شہید؛40 اسرائیلی ہلاک

فلسطین اور حماس میں جنگ میں شدت آگئی -دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید حملے جاری ہیں جس میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے -حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 40 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 210 فلسطینی شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، اسرائیلی وزارت دفاع نے الزام عائید کیا کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ، حماس کے جنگجووں نے غزہ پٹی کے ارد گرد یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا،جنگجوؤں کا دعویٰ ہے کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی بکتر بند پر حملہ کرکے اس میں موجود اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس نے تصدیق کی کہ حماس کے حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے-اس جنگ میں بہت سے فوجی اہل کاروں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے جن کی فوٹج بھی میڈیا پر شئیر کی جارہی ہیں -بہت سی عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جس کی وجہ سے مارے جانے والے افراد اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے –

Related posts

شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابط

جنسی درندوں کو 10 سے 15 سال قید میں رکھنےکا فیصلہ ہوگیا

تشدد کی شکار خواتین کیلیے مخصوص ہیلپ لائن نمبر متعارف کروانےکا فیصلہ