پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مقبول ہونے والی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز “کورولس عثمان” میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ترکی کے اس ڈرامے کے بعد جس طرح پاکستانیوں نے ان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا تھا اس پر اس ڈرامے کے تمام کردار پاکستانیوں سے ملنے کے لیے بے قرار رہتے ہیں اور وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر بھی سمجھتے ہیں –
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکار نے بتایا کہ” وہ جلد پاکستان آئیں گے۔”ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ “انہیں برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔”
براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ ترک سیریز “کورولش عثمان” کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی۔ یوں تو اس کے بہت سے کرداروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا مگر ارتغرل ،سلطان سلیمان ،حورام سلطان ،اور کوسم سلطان کے کرداروں نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین کرداروں میں ہونے لگا ہے –