حلالہ کرواؤ گے تو تیزاب پھینکوں گی

خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

Image Source: Geo News

ملزمہ صدف نے اپنے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکا۔

ملزمہ صدف کو ساجد خان نے 03 سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی۔

دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔

مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔

Image Source: NawaiWaqt

ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن و پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

خاتون کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ تین سال پہلے ساجد سے شادی ہوئی ، پھر اس نے طلاق دی، پھر میرا حلالہ کروایا جس کے بعد خود دوسری شادی کررہا ہے اور مجھ سے شادی نہیں کی، جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے یہ کام کیا، میری ڈھائی سال کی چھوٹی سی بچی بھی ہے۔

Image Source: MM News

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا