حق مہر ادا کرنے میں سستی پر ججز شوہروں کو جرمانے کریں ؛سپریم کورٹ

آج سپریم کورٹ مین خواتین کے ھق مہر کے حوالے سے ایک مقدمے کی سماعت ہوئی -جس میں سپریم کورٹ نے پاکستان بھر میں موجود خواتین کو اختیار دے دیا کہ وہ اپنے حق مہر کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں -سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جب تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابندہوگا، عدالت نے 6سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ اور قانونی چارہ جوئی کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا ادا کرنا شوہر پر لازم ہے اس کے علاوہ بیوی کے حق مہر کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے،حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کر سکتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ کرنا پڑا جو 6سال بعد سپریم کورٹ پہنچا ،غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے،بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم