حفیظ شیخ نگران وزیراعظم بننے کے لیے پاکستان پہنچ گئے

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ جو پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے دورمیں وزیر خزانہ کے عہدوں پر کام کرچکے ہیں ایک بار پھر ان کوملک کی معیشت کی ڈولتی کشتی کوسنبھالا دینے کے لیے پاکستان بلایا گیا ہےاور اس بار ان کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تقریباً فائنل کرلیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسد کھرل نے لکھا “سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔سپیشل پروٹوکول میں گیسٹ ہاوس لے جایا گیا۔” انہوں نے مزید کہا “عبوری وزیر اعظم کسی بھی پارٹی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیں گے نہ ہی کابینہ کے ارکان کسی پارٹی یا ان کی قیادت کے خلاف بیان بازی کریں گے

 سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری تھیں کہ عبدالحفیظ شیخ یوں اچانک پاکستان واپس کیوں آئے ہیں اور انہیں اتنا پروٹوکول کیوں دیا جا رہا ہے۔ تاہم یہی کہا جارہاتھا کہ کسی ٹیکنوکریٹ کو یہ عہدہ دیا جائے گا جو بہت سخت فیصلے کرے گا – یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ تحریک انصاف دور میں وفاقی وزیر خزانہ تھے تاہم یوسف رضا گیلانی سے سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، ان کے بعد شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی