لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ پلازہ میں پیر کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق رات بھر آگ کے شعلے بھڑکتے رہے جبکہ 20 سے زائد فائربریگیڈز نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ایک نجی نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ آگ نے چار منزلہ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کم از کم 400 دکانیں خاکستر ہو گئیں۔
نجی شاپنگ مال پیس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے. ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کے عملہ نے عمدہ کام کیا. خطر ناک لگی ہوئی آگ پر مہارت سے قابو پایا. میں نے مسلسل آگ بجھانے کے عمل کی خود نگرانی کی. pic.twitter.com/qxEdmgLMV2
فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آگ قابو میں آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ آگ بھجا دی گئی ہے کولنگ کا عمل جاری ہے اور میں خود اس سارے واقعے کی نگرانی بھی کررہا ہوں اور یہ آگ لگنے کا سبب بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں