حضرت زینبؑ اور حضرت اسماء(رض) کی سیرت اپنا کر کلمہ حق بلند کرکے دلیر مسکان بنت حسین” دختر برصغیر” بن گئی

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ

مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

علامہ اقبال کے اس شعر کو عملی جامہ پہنایا ہندوستان کی ایک 17 سالہ مسلمان غیور مسکان بنت حسین نے

جس نے 100 بھارتی غنڈوں کے حجاب اتارنے کے حکم کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ ظالموں کے سامنے کلمہ حق بھی بلند کیا

اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اللہ اکبر کی صدا بلند کی جو کالج کی دیواروں کو چیرتی ہوئی دنیا کے

گوشے گوشے میں پھیل گئی اس دلیر نڈر اور صنف آہن نے جناب زینب سلام اللہ علیہا حضر سمعیہ (رض) حضرت صفیہ (رض) اور حضرت اسما بنت ابوبکر اضی اللہ عنہا کی سیرت کو دہرایا جنھوں نے عزم وہمت کی لازوال مثال مسلمان خواتین کے لیے رکھی تھیں

آج اس بیٹی کو پورے پاک و ہند سے مرحبا مرحبا کے نعروں سے مبارکباد مل رہی ہے

آج اس بیٹی نے اپنے طرز عمل سے دنیا بھر کی مسلمان لڑکیوں بچیوں اور خواتین کو پیغام دیا ہے کہ

جب بھی کبھی ضمیر کے سودے کی بات ہو

ڈٹ جاؤ تم حسین کے انکار کی طرح

مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی