حضرت داتا گنج بخش کے 979ویں عرس کی تقریبات لاہور میں شروع

https://www.facebook.com/UsmanGhaniPhotography

عظیم بزرگ سید علی ابوالحسن بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 979ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جمعرات کو لاہور میں شروع ہو گئیں- عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والے عام لوگوں کے لیے مزار کے مخصوص مقامات پر کھانے پینے کے خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں۔ تین روزہ تقریبات کے دوران زائرین اور عقیدت مندوں کے درمیان چوبیس گھنٹے کھانا تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے 17 ستمبر کو لاہور میں مقا می چھٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 

تاہم لاہور پولیس نے سالانہ عرس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے قریبی چھتوں پر تعینات کیا گیا ہےکیونکہ ایک مکتبہ فکر ان عرسوں کو ناپسندیسگی کی نظر سے دیکتا ہے اور اس کے خلاف شدت پدندانہ کروائیان کرنا اپنا مزہبی فریضہ سمجھتا ہے داتا دربار پر ایک بڑا ناخشگوار واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے اس لیے مزید کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں قریبی علاقوں میں گشت کریں گی۔

 

 

عقیدت مندوں کو واک تھرو گیٹس کے ذریعے مزار میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور داخلی مقامات پر میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ان کی چیکنگ ہوگی۔

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل