حریم شاہ کا حکومت کو مفید مشورہ ،دلچسپ طنز اور معصومانہ دھمکی

پاکستانی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر نے وزیر اعظم کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کو مفت اور مفید مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی تحقیقات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے پی ایم ایل این کے قائد میاں نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں۔

لندن میں ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بے بس حکوت پر دلچسپ طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف یہاں لندن میں اپنی زندگی کا مزہ لے رہے ہیں اور ریستوران جا رہے ہیں لیکن بے چارے شہزاد اکبر انہیں پاکستان واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے حکومت کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات سے باز رہنے کی معصومانہ دھمکی بھی دے ڈالی انھوں نے شہزاد اکبر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ “میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں صرف منی لانڈرنگ کے مقدمات سے متعلق ثبوت ہی کام کریں گے، نہ کہ خالی باتیں،” انہوں نے مزید کہا، “میں مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہوں، تاہم، میں مزید انکشاف کر سکتی ہوں جو تمہاری جماعت کے لوگوں کے گلے کا پھندا بن سکتا ہے ۔

کیونکہ حریم شاہ کے ساتھ بہت سے ایسے افراد بھی رابطے میں ہیں جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور پھر وہ اگر وزیراعظم ہاؤس جاسکتی ہیں تو سمجھ لیں ان کو کس کس سیاستدان کی کمزوریوں اور خامیوں کا علم ہوسکتا ہے

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل